بریکنگ نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد حملہ، بارودی مواد سے بھری گاڑی گیٹ سے ٹکرا دی، فائرنگ بھی کی گئی
12-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
5 وزٹ
Read in English
ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا۔ حملہ آوروں نے دھماکے کے ساتھ پولیس اسٹیشن پر فائرنگ بھی کی، تاہم پولیس اہلکاروں کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کے باعث وہ تھانے کی حدود میں داخل ہونے میں ناکام رہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے بند کرائی پولیس اسٹیشن کے مرکزی گیٹ پر بارودی مواد سے بھری پک اَپ گاڑی ٹکرائی اور اس دوران فائرنگ بھی کی۔ دھماکے کی شدت کے باعث پولیس اسٹیشن کا گیٹ اور دیوار متاثر ہوئے، جبکہ قریب واقع مسجد کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے نتیجے میں اطراف کے گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
پولیس حکام کے مطابق اہلکاروں نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کی، جس کے باعث حملہ آور پولیس اسٹیشن کی حدود میں داخل نہ ہو سکے۔ واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ پولیس اور متعلقہ ادارے حملے میں ملوث عناصر کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں