Mansehra.com مانسہرہ ڈاٹ کام
23 ربیع الثانی 1448 ہجری منگل، 6 اکتوبر 2026·22 اسو
آج کی حدیث سول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھے، اللہ تعالیٰ اس کے چہرے کو جہنم سے ستر سال کی مسافت کے برابر دور کر دیتا ہے۔“ حوالہ: صحیح بخاری، حدیث نمبر0 284
تازہ ترین
شہر کی خبریں

مانسہرہ: کھن شکورہ سے لاپتہ نوجوان کی نعش کھائی سے برآمد، والد کا قتل کا الزام

06-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 33 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: تھانہ بٹل کی حدود کھن شکورہ سے گزشتہ رات لاپتہ ہونے والے نوجوان محمد ساجد ولد محمد معروف کی نعش گھر کے قریب ایک نالے/کھائی سے برآمد ہوئی ہے۔ نوجوان کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ نامعلوم افراد نے اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا اور بعد ازاں پہاڑ سے گرا کر کھائی میں پھینک دیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد ساجد، سکنہ کھن شکورہ، گزشتہ رات تقریباً 8 بجے گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا۔ کافی تلاش کے باوجود جب نوجوان کا کوئی سراغ نہ مل سکا تو اہل خانہ نے واقعے کی اطلاع تھانہ بٹل پولیس کو دی اور اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔
بعد ازاں اہل خانہ اور مقامی افراد کی جانب سے تلاش جاری رکھی گئی، جس کے دوران گھر کے قریب ایک نالے سے نوجوان کی نعش برآمد ہوئی۔
متوفی کے والد نے پولیس کو دیے گئے بیان میں شبہ ظاہر کیا ہے کہ نامعلوم افراد نے محمد ساجد کو مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کیا اور اس کے بعد اسے پہاڑ سے گرا کر کھائی میں پھینک دیا۔ تاہم قتل کی وجوہات اور واقعے میں ملوث افراد کے بارے میں تاحال حتمی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔
اطلاع ملنے پر تھانہ بٹل پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ علت نمبر 337 کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور دیگر شواہد کی روشنی میں نوجوان کی موت کی اصل وجہ اور واقعے کے محرکات کا تعین کیا جائے گا۔
رپورٹ: سجاد حسین، بٹل
نوٹ: نوجوان کے والد کی جانب سے قتل اور تشدد کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن کی حتمی تصدیق تفتیش اور طبی رپورٹ کے بعد ہی ہوسکے گی۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

اعلانِ فوتگی