ضلعی انتظامیہ
حویلیاں میں سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، کپائی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات ہٹانے کا سلسلہ. جاری
13-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
39 وزٹ
Read in English
ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد حمید اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں محمد اسامہ کی زیرِ نگرانی کپائی روڈ حویلیاں پر سرکاری اراضی سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔
آپریشن کے دوران سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کو ہٹایا جا رہا ہے، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے سرکاری زمین واگزار کروانے کے لیے کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس آپریشن کا بنیادی مقصد سرکاری اراضی کو ناجائز قبضوں سے پاک کرنا، شہریوں کے لیے آمدورفت کو آسان بنانا اور سڑک پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانا ہے، تاکہ عوام کو درپیش سفری مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔
آپریشن میں ریونیو فیلڈ اسٹاف سمیت متعلقہ محکموں کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں اور کارروائی قانونی تقاضوں کے مطابق جاری ہے۔
انتظامیہ کے مطابق آپریشن تاحال جاری ہے اور کپائی روڈ سے تجاوزات کے مکمل خاتمے اور سرکاری اراضی کی واگزاری تک کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں