ضلعی انتظامیہ
.مانسہرہ میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کی تیاریاں تیز، مختلف شاہراہوں کی نشاندہی اور مارکنگ مکمل
13-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
36 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور عوامی گزرگاہوں کی بحالی کے لیے ضلعی انتظامیہ نے اقدامات تیز کر دیے ہیں، جس کے تحت مختلف شاہراہوں کی حدود متعین کرنے اور تجاوزات کی نشاندہی کا عمل مکمل کیا گیا۔
صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ محترمہ ثناء فاطمہ نے آج شہر میں جاری انسدادِ تجاوزات مہم کے سلسلے میں مختلف سڑکوں کی موقع پر نشاندہی اور مارکنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ریونیو عملہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔
اس دوران مختلف شاہراہوں کی حدود کا تعین کیا گیا اور سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات کی نشاندہی کے لیے عملی اقدامات کیے گئے، تاکہ آئندہ انسدادِ تجاوزات کارروائی کو واضح منصوبہ بندی اور یکساں طریقۂ کار کے تحت آگے بڑھایا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہر کی سڑکوں کو تجاوزات سے پاک کرنا، ٹریفک کی روانی بہتر بنانا اور شہریوں کے لیے آمدورفت کو محفوظ، آسان اور سہل بنانا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مانسہرہ شہر کی خوبصورتی، نظم و ضبط کی بہتری اور عوامی گزرگاہوں کی بحالی کے لیے انسدادِ تجاوزات مہم مؤثر انداز میں جاری رکھی جائے گی۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں