مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
6 جمادی الاول 1448 ہجری · اتوار، 18 اکتوبر 2026
آج کی حدیث
ضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نرمی کرنے والا ہے اور نرمی کو پسند فرماتا ہے۔“ 2593حوالہ: صحیح مسلم حدیث اللہ تعالیٰ ہمیں اچھے اخلاق اپنانے اور دوسروں کے ساتھ نرمی سے پیش آنے کی 🌿توفیق عطا فرمائے۔ آمین🌿
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
.کراچی ایئرپورٹ پر تھائی لینڈ جانے والے 2 پاکستانی مسافر آف لوڈ • .دیامر میں آتشزدگی، مکانات اور مال مویشی جل گئے، متاثرہ خاندانوں کو بھاری نقصان • خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز، ہزارہ ریجن کے لیے 75 فیصد سیکیورٹی الاؤنس کی سفارش • شکرگڑھ: بچوں کی لڑائی پر بڑوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پہلے ہی نافذ ہوجانی چاہیے تھی، نواز شریف • سعودی عرب: ہجرتِ نبوی ﷺ کے تاریخی راستے پر ’’علیٰ خطاہ‘‘ منصوبے کا آغاز، 470 کلومیٹر طویل راستہ زائرین کے لیے متعارف • پاکستان میں 92 معدنیات کی نشاندہی، ذخائر کی تخمینی مالیت 8 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی • خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دور کے قانونی مشیروں کو ہٹانے کا فیصلہ، محکمہ قانون کا مراسلہ جاری • .کراچی ایئرپورٹ پر تھائی لینڈ جانے والے 2 پاکستانی مسافر آف لوڈ • .دیامر میں آتشزدگی، مکانات اور مال مویشی جل گئے، متاثرہ خاندانوں کو بھاری نقصان • خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز، ہزارہ ریجن کے لیے 75 فیصد سیکیورٹی الاؤنس کی سفارش • شکرگڑھ: بچوں کی لڑائی پر بڑوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پہلے ہی نافذ ہوجانی چاہیے تھی، نواز شریف • سعودی عرب: ہجرتِ نبوی ﷺ کے تاریخی راستے پر ’’علیٰ خطاہ‘‘ منصوبے کا آغاز، 470 کلومیٹر طویل راستہ زائرین کے لیے متعارف • پاکستان میں 92 معدنیات کی نشاندہی، ذخائر کی تخمینی مالیت 8 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی • خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دور کے قانونی مشیروں کو ہٹانے کا فیصلہ، محکمہ قانون کا مراسلہ جاری •
ضلع کی خبریں

.دیامر میں آتشزدگی، مکانات اور مال مویشی جل گئے، متاثرہ خاندانوں کو بھاری نقصان

18-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 24 وزٹ
Read in English
دیامر، 18 اکتوبر 2026: گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے نیات ملدکس میں آتشزدگی کے باعث رہائشی مکانات اور مال مویشی جل گئے، جس کے نتیجے میں متاثرہ خاندانوں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
پولیس کے مطابق علاقے میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے میں گھریلو املاک کو نقصان پہنچا، جبکہ سردیوں کے لیے ذخیرہ کی گئی ضروری اشیاء بھی آگ کی نذر ہو گئیں۔
متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں مرغیاں، مکئی، گندم اور سردیوں کے لیے ذخیرہ کیا گیا گھاس بھی جل گیا، جس سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
پولیس کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ تاہم، آتشزدگی کی وجوہات اور مجموعی مالی نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔
واقعے کے بعد متاثرہ خاندانوں کو گھروں، مال مویشیوں اور ضروری خوراک کے نقصان کا سامنا ہے، جبکہ سردیوں کی آمد کے پیشِ نظر انہیں مزید مشکلات پیش آنے کا خدشہ ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 31 اکتوبر 2026