مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
10 جمادی الاول 1448 ہجری · جمعرات، 22 اکتوبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔“ (صحیح بخاری: 5027)
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
مانسہرہ: ڈپٹی کمشنر یاسر علی خان کی زیرِ صدارت اجلاس، افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی چیلنجز کے پیشِ نظر تمام ڈپٹی کمشنرز کو گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض • خیبرپختونخوا معدنیات، تیل اور گیس سمیت قدرتی وسائل سے مالامال ہے، بھرپور فائدہ اٹھائیں گے: گورنر فیصل کریم کنڈی • خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں معدنیات کے شعبے میں اربوں روپے کی مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آگئیں • .مانسہرہ: ماڈل کریمنل کورٹ کا اہم فیصلہ، قتل کے ملزم عیسیٰ خان افغانی کو عمر قید کی سزا • این سی سی آئی اے کا انتباہ: جعلی اکاؤنٹس، نجی تصاویر شیئر کرنے، آن لائن بلیک میلنگ اور سوشل میڈیا پر کردار کشی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ • ہزارہ کے صحافی محمد زبیر خان کی بی بی سی تحقیقاتی فلم عالمی سونی امپیکٹ ایوارڈ کے فائنلسٹوں میں شامل • ملتان میں 15 سالہ یتیم بچے وسیم عباس کو گاڑی تلے کچلنے کا مقدمہ، مرکزی ملزم بہاولپور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک • مانسہرہ: ڈپٹی کمشنر یاسر علی خان کی زیرِ صدارت اجلاس، افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی چیلنجز کے پیشِ نظر تمام ڈپٹی کمشنرز کو گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض • خیبرپختونخوا معدنیات، تیل اور گیس سمیت قدرتی وسائل سے مالامال ہے، بھرپور فائدہ اٹھائیں گے: گورنر فیصل کریم کنڈی • خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں معدنیات کے شعبے میں اربوں روپے کی مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آگئیں • .مانسہرہ: ماڈل کریمنل کورٹ کا اہم فیصلہ، قتل کے ملزم عیسیٰ خان افغانی کو عمر قید کی سزا • این سی سی آئی اے کا انتباہ: جعلی اکاؤنٹس، نجی تصاویر شیئر کرنے، آن لائن بلیک میلنگ اور سوشل میڈیا پر کردار کشی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ • ہزارہ کے صحافی محمد زبیر خان کی بی بی سی تحقیقاتی فلم عالمی سونی امپیکٹ ایوارڈ کے فائنلسٹوں میں شامل • ملتان میں 15 سالہ یتیم بچے وسیم عباس کو گاڑی تلے کچلنے کا مقدمہ، مرکزی ملزم بہاولپور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک •
پاکستان

لاہور ہائی کورٹ کا بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی بازیابی کی درخواست پر سیکریٹری داخلہ پنجاب اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو 28 اکتوبر کو طلب کرنے کا حکم

22-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 23 وزٹ
Read in English
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنوں کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سیکریٹری داخلہ پنجاب اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو 28 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کے نظر بندی کے احکامات 19 اور 20 اکتوبر کو ختم ہو چکے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کو فریق نہ بنانے پر عدالت کا استفسار
سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو مقدمے میں فریق کیوں نہیں بنایا گیا۔
وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری کردہ نظر بندی کا نوٹیفکیشن ختم ہو چکا ہے، اسی لیے انہیں درخواست میں فریق نہیں بنایا گیا۔
عظمیٰ خان کے شوہر کی ڈپٹی کمشنر کو طلب کرنے کی استدعا
اس موقع پر عظمیٰ خان کے شوہر احد خان نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھی طلب کیا جائے۔
جسٹس عبہر گل نے ریمارکس دیے کہ جب ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست میں فریق ہی نہیں بنایا گیا تو انہیں کیسے طلب کیا جا سکتا ہے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت کے لیے 28 اکتوبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ پنجاب اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 31 اکتوبر 2026