مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
3 جمادی الثانی 1448 ہجری · ہفتہ، 14 نومبر 2026
آج کی حدیث
سول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچاتے ہیں۔"حوالہ: المعجم الأوسط للطبرانی سبق: ایک مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے اخلاق، علم، خدمت، خیرات اور حسنِ سلوک کے ذریعے دوسروں کو فائدہ پہنچائے، کیونکہ لوگوں کی خدمت اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیرِ صدارت ریونیو امور کا جائزہ اجلاس، افسران کو شفافیت اور عوامی مسائل کے بروقت حل کی ہدایت • .مانسہرہ میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کی تیاریاں تیز، مختلف شاہراہوں کی نشاندہی اور مارکنگ مکمل • خیبر پختونخوا میں آخر کب ختم ہوگا دہشت گردی کا سلسلہ؟ کوہاٹ میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید • مانسہرہ میں تجاوزات کے خلاف مہم وسیع کرنے کی تیاریاں، شہر کی ازسرِنو تعمیر اور منصوبہ بندی کا مطالبہ • مانسہرہ کے گاؤں بکی میں جاپانی تعاون سے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل، 6 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے • پشاور کے بعد ہزارہ ریجن میں بھی تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے بڑے پلازے بھی ممکنہ کارروائی کی زد میں، ایف سی کی تعیناتی پر بھی غور • پھلڑہ: کم عمر بچے سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ، مقدمے میں نامزد دو ملزمان گرفتار • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ • ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی زیرِ صدارت ریونیو امور کا جائزہ اجلاس، افسران کو شفافیت اور عوامی مسائل کے بروقت حل کی ہدایت • .مانسہرہ میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کی تیاریاں تیز، مختلف شاہراہوں کی نشاندہی اور مارکنگ مکمل • خیبر پختونخوا میں آخر کب ختم ہوگا دہشت گردی کا سلسلہ؟ کوہاٹ میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید • مانسہرہ میں تجاوزات کے خلاف مہم وسیع کرنے کی تیاریاں، شہر کی ازسرِنو تعمیر اور منصوبہ بندی کا مطالبہ • مانسہرہ کے گاؤں بکی میں جاپانی تعاون سے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل، 6 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے • پشاور کے بعد ہزارہ ریجن میں بھی تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے بڑے پلازے بھی ممکنہ کارروائی کی زد میں، ایف سی کی تعیناتی پر بھی غور • پھلڑہ: کم عمر بچے سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ، مقدمے میں نامزد دو ملزمان گرفتار • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ •
پولیس

.مانسہرہ: بلہگ پائین سے نوجوان کی لاش ملنے کا معمہ حل، مبینہ قاتل گرفتار، دورانِ تفتیش اعترافِ جرم

14-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 31 وزٹ
Read in English
مانسہرہ (کرائم رپورٹر): تھانہ صدر کی حدود بلہگ پائین سے نوجوان کی لاش ملنے کے واقعے کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے جدید تکنیکی ذرائع کی مدد سے قتل میں ملوث نامزد ملزم طیب ولد جاوید کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پھلڑہ کے رہائشی محمد شکیل ولد محمد مسعود نے تھانہ صدر پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ اس کا بھائی عدیل اور طیب ولد جاوید، دونوں اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ جیل کے فیملی کوارٹرز کے قریب شاہ جی فوڈ ہوٹل پر کام کرتے تھے۔ مدعی کے مطابق عدیل چار سے پانچ روز قبل اسلام آباد سے گھر آیا تھا اور گزشتہ روز عصر کے وقت اپنے موٹرسائیکل پر طیب سے ملاقات کے لیے مانسہرہ پہنچا، جہاں سے طیب اسے گھومنے پھرنے کے بہانے بلہگ پائین لے گیا اور مغرب کے قریب نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او مانسہرہ محمد وقاص خان نے ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے ایس ایچ او تھانہ صدر ملک عامر کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کیا اور جدید ٹیکنیکل ذرائع استعمال کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم طیب ولد جاوید کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ مقتول کی جانب سے اس کی نازیبا ویڈیوز بنائے جانے پر دونوں کے درمیان تنازع چل رہا تھا، جس کی بنا پر اس نے عدیل کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

انا للہ وانا الیہ راجعون۔
محمد صادق ڈرائیور ٹی ایم اے بفہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بوقت 4 بجے والی زیارت، کالج روڈ پر ادا کی جائے گی۔