مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
10 جمادی الاول 1448 ہجری · جمعرات، 22 اکتوبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔“ (صحیح بخاری: 5027)
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
مانسہرہ: ڈپٹی کمشنر یاسر علی خان کی زیرِ صدارت اجلاس، افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی چیلنجز کے پیشِ نظر تمام ڈپٹی کمشنرز کو گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض • خیبرپختونخوا معدنیات، تیل اور گیس سمیت قدرتی وسائل سے مالامال ہے، بھرپور فائدہ اٹھائیں گے: گورنر فیصل کریم کنڈی • خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں معدنیات کے شعبے میں اربوں روپے کی مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آگئیں • .مانسہرہ: ماڈل کریمنل کورٹ کا اہم فیصلہ، قتل کے ملزم عیسیٰ خان افغانی کو عمر قید کی سزا • این سی سی آئی اے کا انتباہ: جعلی اکاؤنٹس، نجی تصاویر شیئر کرنے، آن لائن بلیک میلنگ اور سوشل میڈیا پر کردار کشی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ • ہزارہ کے صحافی محمد زبیر خان کی بی بی سی تحقیقاتی فلم عالمی سونی امپیکٹ ایوارڈ کے فائنلسٹوں میں شامل • ملتان میں 15 سالہ یتیم بچے وسیم عباس کو گاڑی تلے کچلنے کا مقدمہ، مرکزی ملزم بہاولپور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک • مانسہرہ: ڈپٹی کمشنر یاسر علی خان کی زیرِ صدارت اجلاس، افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی چیلنجز کے پیشِ نظر تمام ڈپٹی کمشنرز کو گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض • خیبرپختونخوا معدنیات، تیل اور گیس سمیت قدرتی وسائل سے مالامال ہے، بھرپور فائدہ اٹھائیں گے: گورنر فیصل کریم کنڈی • خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں معدنیات کے شعبے میں اربوں روپے کی مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آگئیں • .مانسہرہ: ماڈل کریمنل کورٹ کا اہم فیصلہ، قتل کے ملزم عیسیٰ خان افغانی کو عمر قید کی سزا • این سی سی آئی اے کا انتباہ: جعلی اکاؤنٹس، نجی تصاویر شیئر کرنے، آن لائن بلیک میلنگ اور سوشل میڈیا پر کردار کشی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ • ہزارہ کے صحافی محمد زبیر خان کی بی بی سی تحقیقاتی فلم عالمی سونی امپیکٹ ایوارڈ کے فائنلسٹوں میں شامل • ملتان میں 15 سالہ یتیم بچے وسیم عباس کو گاڑی تلے کچلنے کا مقدمہ، مرکزی ملزم بہاولپور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک •
پولیس

مانسہرہ: تھانہ پھلڑہ کی حدود حسو میں بچوں کی معمولی لڑائی پر تین افراد قتل، مبینہ ملزم ایک ماہ گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہو سکا

22-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 37 وزٹ
Read in English
مقتولین کے ورثاء کا ڈی پی او مانسہرہ سے نوٹس لینے اور ملزم کی گرفتاری یقینی بنانے کا مطالبہ
مانسہرہ: تھانہ پھلڑہ کی حدود میں واقع علاقے حسو میں بچوں کی معمولی لڑائی کے نتیجے میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد کے قتل اور دو افراد کے زخمی ہونے کے مقدمے میں مبینہ ملزم کی ایک ماہ گزرنے کے باوجود گرفتاری عمل میں نہ آنے پر مقتولین کے ورثاء نے ڈی پی او مانسہرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں فیاض ولد محمد مسکین، سکنہ حسو پھلڑہ، نے بتایا کہ بچوں کی معمولی لڑائی کے دوران نثار ولد محمد مسکین نے مبینہ طور پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ، ان کے بھائی اور ان کے بھائی کے سسر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کا بیٹا اور بھاوج زخمی ہوئے۔
فیاض کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ پھلڑہ میں درج ہے، تاہم ایک ماہ گزرنے کے باوجود نامزد ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔
مقتولین کے ورثاء نے ڈی پی او مانسہرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، مقدمے کی مؤثر پیروی کی جائے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے ضروری قانونی اقدامات کیے جائیں تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔
نوٹ: خبر میں بیان کردہ الزامات شکایت کنندہ کے مؤقف پر مبنی ہیں، جن کی آزادانہ تصدیق نہیں کی گئی۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 31 اکتوبر 2026