Mansehra.com مانسہرہ ڈاٹ کام
23 ربیع الثانی 1448 ہجری منگل، 6 اکتوبر 2026·22 اسو
آج کی حدیث سول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھے، اللہ تعالیٰ اس کے چہرے کو جہنم سے ستر سال کی مسافت کے برابر دور کر دیتا ہے۔“ حوالہ: صحیح بخاری، حدیث نمبر0 284
تازہ ترین

ساجد تارڑ کی کیپٹن (ر) محمد صفدر پر شدید تنقید

06-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 36 وزٹ
Read in English
پاکستانی نژاد امریکی تاجر ساجد تارڑ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ان کے حالیہ بیانات اور اقدامات پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ساجد تارڑ نے کیپٹن (ر) محمد صفدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے روزگار ہیں اور مبینہ طور پر خود یہ بیان دے چکے ہیں کہ ان کے سسر انہیں 1500 ریال دیتے ہیں جس سے ان کا گزارا ہوتا ہے۔
ساجد تارڑ نے مزید الزام عائد کیا کہ کیپٹن (ر) محمد صفدر نے پاکستان کے معروف قانون دان اور سینئر ایڈووکیٹ محمد احسن بھون کی کردار کشی کی اور اب اس معاملے کے باعث مختلف ٹی وی چینلز پر اپنی شہرت حاصل کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب کیپٹن (ر) محمد صفدر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر ایڈووکیٹ محمد احسن بھون کی ایل ایل بی ڈگری کی مبینہ طور پر جعلی ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔
اس بیان کے ردِعمل میں محمد احسن بھون نے مبینہ الزام تراشی اور کردار کشی پر کیپٹن (ر) محمد صفدر کو 5 ارب روپے کا قانونی ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔
نوٹ: خبر میں شامل الزامات اور بیانات متعلقہ افراد سے منسوب ہیں اور ان کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔