مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
2 جمادی الثانی 1448 ہجری · جمعہ، 13 نومبر 2026
آج کی حدیث
سول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچاتے ہیں۔"حوالہ: المعجم الأوسط للطبرانی سبق: ایک مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنے اخلاق، علم، خدمت، خیرات اور حسنِ سلوک کے ذریعے دوسروں کو فائدہ پہنچائے، کیونکہ لوگوں کی خدمت اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
.مانسہرہ میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کی تیاریاں تیز، مختلف شاہراہوں کی نشاندہی اور مارکنگ مکمل • خیبر پختونخوا میں آخر کب ختم ہوگا دہشت گردی کا سلسلہ؟ کوہاٹ میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید • مانسہرہ میں تجاوزات کے خلاف مہم وسیع کرنے کی تیاریاں، شہر کی ازسرِنو تعمیر اور منصوبہ بندی کا مطالبہ • مانسہرہ کے گاؤں بکی میں جاپانی تعاون سے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل، 6 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے • ہری پور میں تین یونیورسٹی طالبات کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش، جان بچانے کے لیے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی، ایک طالبہ شدید زخمی • پشاور کے بعد ہزارہ ریجن میں بھی تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے بڑے پلازے بھی ممکنہ کارروائی کی زد میں، ایف سی کی تعیناتی پر بھی غور • ایبٹ آباد اور حویلیاں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر سوالات، غریب دکانداروں کے خلاف کارروائی اور بااثر افراد کو مبینہ رعایت دینے کا الزام • شاہراہِ ریشم مانسہرہ: غریب دکاندار کے لیے 66 فٹ، بڑے پلازے کے لیے 44 فٹ؟ دوہرے معیار پر سوالات • .مانسہرہ میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کی تیاریاں تیز، مختلف شاہراہوں کی نشاندہی اور مارکنگ مکمل • خیبر پختونخوا میں آخر کب ختم ہوگا دہشت گردی کا سلسلہ؟ کوہاٹ میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید • مانسہرہ میں تجاوزات کے خلاف مہم وسیع کرنے کی تیاریاں، شہر کی ازسرِنو تعمیر اور منصوبہ بندی کا مطالبہ • مانسہرہ کے گاؤں بکی میں جاپانی تعاون سے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل، 6 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے • ہری پور میں تین یونیورسٹی طالبات کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش، جان بچانے کے لیے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی، ایک طالبہ شدید زخمی • پشاور کے بعد ہزارہ ریجن میں بھی تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے بڑے پلازے بھی ممکنہ کارروائی کی زد میں، ایف سی کی تعیناتی پر بھی غور • ایبٹ آباد اور حویلیاں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر سوالات، غریب دکانداروں کے خلاف کارروائی اور بااثر افراد کو مبینہ رعایت دینے کا الزام • شاہراہِ ریشم مانسہرہ: غریب دکاندار کے لیے 66 فٹ، بڑے پلازے کے لیے 44 فٹ؟ دوہرے معیار پر سوالات •
ٹریفک حادثہ

.غذر: یاسین میں مسافر گاڑی دریائے یاسین میں جاگری، خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق

13-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 34 وزٹ
Read in English
غذر: گلگت بلتستان کے ضلع غذر کی وادی یاسین میں مرکہ یاسین کے مقام پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں گلگت سے بندور یاسین جانے والی مسافر گاڑی دریائے یاسین میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گاڑی نمبر غذر 247 کو ڈرائیور عادل ولد لالاکو چلا رہے تھے۔ گاڑی میں مجموعی طور پر 15 افراد سوار تھے کہ مرکہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہو کر دریا میں جاگری۔
ریسکیو اہلکاروں اور مقامی رضاکاروں نے اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 9 افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں، جبکہ زخمیوں کو ریسکیو کرکے ابتدائی طبی امداد کے لیے آغا خان اسپتال یاسین منتقل کیا گیا۔ جاں بحق افراد کی میتیں سول اسپتال طاؤس منتقل کیے جانے کی اطلاع ہے۔
حادثے کے بعد علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جبکہ لاپتا مسافروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن بھی جاری رکھا گیا ہے۔ مختلف اطلاعات میں زخمیوں کی تعداد دو اور پانچ بتائی جا رہی ہے، تاہم حتمی تعداد کی تصدیق متعلقہ حکام کی جانب سے ہونا باقی ہے۔
ٹھٹھرتی سردی میں دریائے یاسین کے سرد پانیوں میں امدادی کارروائیاں کرنے والے ریسکیو اہلکاروں اور مقامی رضاکاروں کو سلام۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی جان کی پروا کیے بغیر مشکل ترین حالات میں دوسروں کی جان بچانے کے لیے میدانِ عمل میں موجود ہیں۔
اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی نصیب فرمائے۔ آمین۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

انا لله وانا اليه راجعون. خبر غم
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ محمد عدیل ولد مسعود، قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ مرحوم کے انتقال کی خبر سے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب غمزدہ ہیں۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ بروز جمعہ المبارک، دن 3 بجے پھلڑہ میں ادا کی جائے گی۔ تمام احباب سے نمازِ جنازہ میں شرکت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔