مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
1 جمادی الثانی 1448 ہجری · جمعرات، 12 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے، اس کا ہر معاملہ اس کے لیے بھلائی کا ہوتا ہے۔“ حوالہ: صحیح مسلم، حدیث 2999 ہر حال میں صبر کریں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسا رکھیں۔ ہر مشکل ہمیں کوئی نہ کوئی قیمتی سبق سکھا سکتی ہے۔ 🌷
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
پشاور کے بعد ہزارہ ریجن میں بھی تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے بڑے پلازے بھی ممکنہ کارروائی کی زد میں، ایف سی کی تعیناتی پر بھی غور • ایبٹ آباد اور حویلیاں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر سوالات، غریب دکانداروں کے خلاف کارروائی اور بااثر افراد کو مبینہ رعایت دینے کا الزام • شاہراہِ ریشم مانسہرہ: غریب دکاندار کے لیے 66 فٹ، بڑے پلازے کے لیے 44 فٹ؟ دوہرے معیار پر سوالات • پھلڑہ: کم عمر بچے سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ، مقدمے میں نامزد دو ملزمان گرفتار • کوائی میدان، پٹن کے قریب افسوسناک حادثہ، ایکسکیویٹر مشین سمیت گاڑی ڈاٹسن پر جا گری، متعدد افراد زخمی • نواں شہر میں منشیات کے خلاف پولیس کی کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ • مسجد نبوی ﷺ کی تاریخی تبدیلی: 1972 سے جدید دور تک کا سفر • پشاور کے بعد ہزارہ ریجن میں بھی تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے بڑے پلازے بھی ممکنہ کارروائی کی زد میں، ایف سی کی تعیناتی پر بھی غور • ایبٹ آباد اور حویلیاں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر سوالات، غریب دکانداروں کے خلاف کارروائی اور بااثر افراد کو مبینہ رعایت دینے کا الزام • شاہراہِ ریشم مانسہرہ: غریب دکاندار کے لیے 66 فٹ، بڑے پلازے کے لیے 44 فٹ؟ دوہرے معیار پر سوالات • پھلڑہ: کم عمر بچے سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ، مقدمے میں نامزد دو ملزمان گرفتار • کوائی میدان، پٹن کے قریب افسوسناک حادثہ، ایکسکیویٹر مشین سمیت گاڑی ڈاٹسن پر جا گری، متعدد افراد زخمی • نواں شہر میں منشیات کے خلاف پولیس کی کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد • مانسہرہ: اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا بی ایچ یو بھیرکنڈ کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ • مسجد نبوی ﷺ کی تاریخی تبدیلی: 1972 سے جدید دور تک کا سفر •
برف باری

گلیات میں برف باری کا آغاز، ایبٹ آباد پولیس سیاحوں کی حفاظت، رہنمائی اور مدد کے لیے الرٹ

24-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 78 وزٹ
Read in English
ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر پولیس متحرک، سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور دورانِ ڈرائیونگ احتیاط برتنے کی ہدایت
ایبٹ آباد: گلیات کے مختلف علاقوں میں برف باری کا آغاز ہوتے ہی ایبٹ آباد پولیس سیاحوں کی حفاظت، رہنمائی اور سہولت کے لیے متحرک ہو گئی ہے۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی خصوصی ہدایات پر پولیس اہلکاروں کو سیاحوں کی مدد، محفوظ سفر کو یقینی بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رہنمائی فراہم کرنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
برف باری کے باعث پہاڑی علاقوں میں موسم کی شدت بڑھنے کے ساتھ سڑکوں پر پھسلن اور حدِ نگاہ میں کمی جیسے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ رہتا ہے، جس کے باعث ڈرائیونگ کے دوران خصوصی احتیاط ضروری ہے۔ ایسے حالات میں سیاحوں کو چاہیے کہ وہ سفر شروع کرنے سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال سے متعلق معلومات حاصل کریں اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔
سیاحوں کے لیے اہم ہدایات
ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی جانب سے سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ برف باری کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اگر سفر ناگزیر ہو تو مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
پولیس کی جانب سے سیاحوں کو درج ذیل احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے:
برف باری اور خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
گاڑی چلاتے وقت رفتار کم رکھیں اور اچانک بریک لگانے یا تیز موڑ کاٹنے سے اجتناب کریں۔
سفر سے قبل گاڑی کے ٹائروں، بریکوں، لائٹس اور دیگر ضروری آلات کی جانچ یقینی بنائیں۔
پہاڑی سڑکوں پر پھسلن کے باعث گاڑی چلاتے وقت خصوصی احتیاط برتیں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔
سفر شروع کرنے سے پہلے موسم اور سڑکوں کی تازہ صورتحال معلوم کریں۔
متعلقہ اداروں کی ہدایات، ٹریفک انتظامات اور ممکنہ سڑکوں کی بندش سے متعلق اطلاعات پر عمل کریں۔
موسم کی صورتحال خراب ہونے یا راستہ غیر محفوظ ہونے کی صورت میں غیر ضروری طور پر آگے بڑھنے سے گریز کریں۔
ایبٹ آباد پولیس سیاحوں کی مدد کے لیے موجود
ایبٹ آباد پولیس نے سیاحوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ گلیات سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں کسی بھی مشکل یا ہنگامی صورتحال کے دوران ان کی رہنمائی اور مدد کے لیے پولیس اہلکار موجود ہیں۔ سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دورانِ سفر کسی مشکل کا سامنا کرنے پر متعلقہ پولیس یا امدادی اداروں سے رابطہ کریں اور اپنی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔
پولیس حکام کے مطابق سیاحوں کی حفاظت اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنا پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ عوام اور سیاحوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں۔
ایبٹ آباد پولیس کی اپیل ہے کہ محفوظ سفر کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور برف باری کے دوران اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
لوئر کوہستان ٹریفک حادثہ، ماسٹر عبدالقیم کے صاحبزادے احسان اللہ خان جاں بحق لوئر کوہستان (پٹن): لوئر کوہستان کے علاقے پٹن میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، جبکہ حادثے میں ماسٹر عبدالقیم کے صاحبزادے احسان اللہ خان بھی جان کی بازی ہار گئے۔ احسان اللہ خان کے المناک انتقال پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور حلقہ احباب میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم احسان اللہ خان کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں ج⁷نت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان، بالخصوص والدین اور دیگر لواحقین کو یہ عظیم صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی دعاگو ہیں۔ آمین یا رب العالمین۔ منجانب: سردار شیر خان