تھانہ ڈونگاگلی پولیس کو 12 اپریل کو مغرب کے وقت توحید آباد کے علاقے سے انسانی ہڈیوں پر مشتمل ایک ڈھانچہ برآمد ہوا ہے، جس کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے کچھ کپڑوں کے ٹکڑے اور خاتون کی چپل بھی ملی ہے، جس کی بنیاد پر ابتدائی طور پر یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ڈھانچہ کسی خاتون کا ہو سکتا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی۔
برآمد ہونے والے ڈھانچے کو قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم اور ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ متوفی کی شناخت اور موت کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
ایبٹ آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس حوالے سے کوئی معلومات موجود ہوں یا کسی لاپتہ خاتون کے بارے میں علم ہو تو فوری طور پر ایس پی حویلیاں یا ڈی ایس پی گلیات سے رابطہ کریں۔ پولیس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اطلاع دینے والے کا نام مکمل طور پر خفیہ رکھا جائے گا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عوام کے تعاون سے اس کیس کو جلد حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے، لہٰذا شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے معلومات فراہم کریں۔
🚨 توحید آباد سے انسانی ہڈیوں کا ڈھانچہ برآمد، شناخت کیلئے عوام سے اہم اپیل 🚨
19