مانسہرہ میں بجلی چوری کی بڑی وردات، ایف آئی اے کا چھاپہ.

21

چھترپلین، مانسہرہ میں ایف آئی اے کی کارروائی
ایف آئی اے پشاور زون
کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد
تفصیلات:
مورخہ 06-08-2026 کو ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے HAZECO S&I ہیڈکوارٹر ٹیم اور ایس ڈی او سران ویلی کے ہمراہ چھتر پلین، ضلع مانسہرہ میں مشترکہ کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران ایک صارف کو ایل ٹی پول سے براہِ راست غیر قانونی کنکشن لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پایا گیا۔
غیر قانونی کنکشن کے ذریعے:
· دو رہائشی مکانات
· ایک نجی فرنیچر فیکٹری
کو تقریباً 5 کلوواٹ برقی لوڈ کے ساتھ بجلی فراہم کی جا رہی تھی۔
کارروائی:
ٹیم نے موقع پر:
· ✅ غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیا
· ✅ بجلی چوری میں استعمال ہونے والی پی وی سی کیبل قبضے میں لی
برآمد شدہ کیبل اور تکنیکی معائنہ رپورٹ مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دی گئی۔

گرفتاری:
کارروائی کے دوران غیر قانونی کنکشن سے مستفید ہونے والے اعجاز خان ولد ملک زادہ کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
ابتدائی شواہد کی بنیاد پر بجلی چوری ثابت ہونے پر ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں