اوگی علی آباد میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف عوام کا احتجاج، روڈ بلاک، SHO اور مظاہرین کے درمیان تلخ کلامی

23

اوگی بازار علی آباد (مانسہرہ) میں کئی روز سے بجلی کی بندش سے تنگ عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مرکزی سڑک بلاک کر دی۔ مظاہرین نے بجلی کی بحالی نہ ہونے پر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ جب تک بجلی واپس نہیں آتی، سڑک نہیں کھلے گی۔

اطلاعات کے مطابق علاقے میں گذشتہ پانچ دنوں سے بجلی کی سپلائی معطل ہے، جس سے روزمرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ مریض اپنی دوائیں فریج میں رکھنے سے قاصر ہیں، جبکہ پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔

احتجاج کی اطلاع ملتے ہی تھانہ اوگی کے ایس ایچ او موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے روڈ کھلوانے کے لیے بات چیت کی۔ تاہم دونوں فریقوں کے درمیان سخت گرما گرم بحث ہوئی۔ ایس ایچ او نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ بجلی کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں، لیکن مظاہرین نے اس وقت تک سڑک کھولنے سے انکار کر دیا جب تک بجلی بحال نہ ہو جائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ بارہا محکمہ بجلی سے رابطہ کر چکے ہیں، لیکن کوئی سننے والا نہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔


بعد ازاں پولیس نے مظاہرین کو سمجھا بجھا کر روڈ کھلوانے میں کامیابی حاصل کی، جبکہ بجلی کی بحالی کے لیے متعلقہ حکام کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں