راولپنڈی: شادی کا جھانسہ دے کر بنکاک سے لائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار.

28

پولیس نے راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ دے کر بنکاک سے لائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا.

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ روات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کے مطابق 2 سال قبل بنکاک میں ملزم سے ملاقات اور دوستی ہوئی۔

ایف آئی آر کے مطابق 4 ماہ قبل ملزم نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرائے پر فلیٹ لے کر رہائش اختیار کی اور متعدد بار زیادتی کی، جبکہ شادی کے مطالبے پر ٹال مٹول کرتا رہا۔

خاتون نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ ملزم اسے فلیٹ سے باہر نہیں جانے دیتا تھا اور آج تشدد بھی کیا، نیز جاتے وقت اس کے پیسے بھی ساتھ لے گیا۔

ایف آئی آر کے اندراج کے بعد مقدمے کی تفتیش ایس ایس آئی او یونٹ کو سونپ دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں