🚔 بٹگرام ٹریفک پولیس کا عوام دوست اقدام، ساتھ ہی خلاف ورزیوں پر سخت کریک ڈاؤن جاری 🌞

21

بٹگرام: آر پی او ہزارہ ناصر محمود ستی کی ہدایات اور ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) کی خصوصی نگرانی میں بٹگرام ٹریفک وارڈن پولیس نے ایک طرف عوامی سہولت کے لیے مثبت اقدام اٹھایا تو دوسری جانب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں بھی جاری رکھیں۔
گرمی کی شدت کے پیش نظر ٹریفک وارڈنز نے مختلف شاہراہوں اور چیک پوائنٹس پر مسافروں میں ٹھنڈے مشروبات تقسیم کیے تاکہ مسافروں کو سفر کے دوران ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ اس اقدام کو شہریوں کی جانب سے سراہا گیا اور اسے پولیس کے عوام دوست رویے کی مثبت مثال قرار دیا گیا۔
دوسری جانب ٹریفک پولیس نے قانون شکنی کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے کالے شیشوں والی گاڑیوں، اوورلوڈنگ، زائد کرایہ وصولی اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔ متعدد گاڑیوں کے چالان کیے گئے جبکہ بعض کو موقع پر ہی وارننگز جاری کی گئیں۔
حکام کے مطابق یہ سلسلہ صرف ایک مہم تک محدود نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا تاکہ ٹریفک نظام کو بہتر بنایا جا سکے اور شہریوں کو محفوظ و منظم سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔








ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق قانون کی عملداری اور عوامی سہولت دونوں پولیس کی اولین ترجیحات ہیں، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں