مانسہرہ: ڈھیری چینا حلیم نیل بن آپریشن کامیابی سے مکمل

20

اگست 2025 ─ مانسہرہ کے علاقے ڈھیری چینا حلیم نیل بن میں حالیہ کلاؤڈ برسٹ کے تباہ کن سانحے کے بعد ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا نے آٹھ روزہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے دشوار گزار راستوں، خراب موسم اور ملبے تلے دبے مقامات پر اپنی جانیں داؤ پر لگا کر امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔ اس دوران متعدد لاپتہ افراد کو بازیاب کیا گیا اور متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور مقامی رضاکاروں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے مربوط حکمتِ عملی کے تحت کارروائیاں جاری رکھیں۔ متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد، خوراک اور عارضی رہائش کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔

عوامی و مقامی نمائندوں کے مطابق یہ کامیاب آپریشن ریسکیو 1122 کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، قربانی اور خدمتِ خلق کے جذبے کی بہترین مثال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں