بیروٹ خورد اور بیروٹ کلاں کے علاقوں کا دورہ

24

ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گلیات شمیم اللہ نے پٹواری حلقوں کے ہمراہ بیروٹ خورد اور بیروٹ کلاں کے علاقوں کا دورہ کیا اور خسرہ گرداوری انجام دی۔

‎بیروٹ خورد میں تقریباً ایک ایکڑ رقبہ کا معائنہ کیا گیا، دوران معائنہ فرد رفت، فیلڈ رجسٹر اور دیگر متعلقہ ریکارڈ چیک کیے گئے تاکہ ملکیتی تفصیلات اور مالکانِ اراضی کے نام درست طور پر درج ہوں۔ متعلقہ ڈیٹا مرستیال ایپ پر بھی درج کیا گیا۔

‎مزید برآں، کہو شرقی اور بیروٹ کلاں کے پٹوار خانوں کا معائنہ کیا گیا، جہاں ریکارڈ کی دیکھ بھال اور دفتری امور تسلی بخش پائے گئے۔

‎موضع بیروٹ کلاں میں آٹھ کنال رقبہ پر مفصل معائنہ کیا گیا، فرد رفتار، لٹھا اور دیگر رجسٹرز چیک کیے گئے اور درست پائے گئے۔ متعلقہ پٹواریوں کو ہدایت کی گئی کہ تمام راستے، قبرستان اور اراضی پر موجود تعمیرات کو بروقت اور درست اندراج کے ساتھ ریونیو ریکارڈ میں شامل کیا جائے۔

‎یہ اقدام ریونیو ریکارڈ کی درستگی، شفافیت اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں