خیبرپختونخوا: بدترین سیلاب کے بعد متاثرین کے لیے معاوضوں میں اضافہ

23

پشاور: خیبرپختونخوا کی تاریخ کے بدترین سیلاب نے صوبے کے بالائی علاقوں میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات پھیلائے ہیں۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے معاوضوں میں نمایاں اضافے کا اعلان کیا ہے تاکہ متاثرین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
نئے اعلان کے مطابق، جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے معاوضہ 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کے لیے معاوضہ 50 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ مکمل طور پر تباہ شدہ گھروں کا معاوضہ 4 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے، جبکہ جزوی طور پر متاثرہ گھروں کے لیے 1 لاکھ سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے کیا گیا ہے۔
پہلی بار تباہ شدہ دکانوں کے لیے 5 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے، جو پہلے مقرر نہیں تھا۔ اس کے علاوہ، خوراک کی فراہمی کے لیے فی کس 15 ہزار روپے کی امداد بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ اقدامات متاثرین کی بحالی اور ان کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں