ناران: جھیل روڈ پر شدید لینڈ سلائیڈنگ، روڈ ٹریفک کیلئے بحال

16

آج 23 اگست 2025 کو ناران کی جھیل روڈ پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ٹریفک شدید متاثر ہوا۔ ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ کی قیادت میں کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی مشینری کی مدد سے سلائیڈ کو فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران متعدد پھنسی ہوئی جیپوں کو بحفاظت نکال لیا گیا اور روڈ کو ٹریفک کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال اب مکمل طور پر قابو میں ہے اور سیاحوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں