مانسہرہ پولیس کی عید میلادالنبی ﷺ پر امن و امان یقینی بنانے کے لیے علما سے مشاورتی ملاقاتیں

16

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایت پر عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے ضلع بھر میں علما کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ڈی ایس پی سرکل شنکیاری جاوید خان نے اس سلسلے میں علمائے دیوبند اور علمائے اہلسنت سے ملاقات کی، جس میں جلوسوں اور اجتماعات کے پرامن انعقاد پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس کے دوران پولیس حکام نے علما کو ضروری ہدایات دیں اور امن و بھائی چارے کے فروغ کے لیے تعاون پر زور دیا۔

ڈی پی او مانسہرہ نے واضح کیا کہ عید میلادالنبی ﷺ کے دوران پولیس ہمہ وقت الرٹ رہے گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں