حویلیاں پولیس کی بروقت کارروائی: ملزم اسلحہ سمیت گرفتار.

23

حویلیاں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او حویلیاں کیڈٹ عبدالغفور قریشی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھروال کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے نعمان خان ولد لیاقت خان سکنہ ڈھیری کہیال کو حراست میں لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف اور 10 عدد کارتوس برآمد کیے گئے۔ برآمدگی کے بعد ملزم کے خلاف امتناع اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں