🟥 حویلیاں: منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں آئس، ہیروئن اور پستول برآمد.

24

ایبٹ آباد: ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون الرشید خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ حویلیاں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حویلیاں نے کارروائی کے دوران محمد اشفاق ولد محمد الیاس سکنہ محلہ گولڑہ، کوکل برسین کو گرفتار کیا۔
تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 585 گرام آئس (کرسٹل میتھ)، 3,229 گرام ہیروئن اور ایک پستول برآمد کیا گیا۔ پولیس نے تمام برآمد شدہ منشیات اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف امتناعِ منشیات ایکٹ سمیت متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ منشیات کے ممکنہ نیٹ ورک اور دیگر سہولت کاروں کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔
ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون الرشید خان کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں