ایبٹ آباد – ایس ایچ او تھانہ نواں شہر کیڈٹ قمر شہزاد نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف دو بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پہلی کارروائی میں منشیات فروش عادل ولد اکبر (سکنہ بانڈہ سید خان) کے قبضے سے 600 گرام آئس برآمد کی گئی۔
دوسری کارروائی میں بدنام زمانہ منشیات فروش مدثر عرف مدثری ولد محفوظ (سکنہ محلہ محمد زئی نواں شہر) کے قبضے سے درج ذیل اشیاء برآمد کی گئیں:
· 2200 گرام ہیروئن
· 650 گرام آئس
· ایک عدد پسٹل 30 بور بمعہ 15 کارتوس
· ایک عدد موٹر سائیکل ہنڈا 125
برآمد شدہ منشیات، اسلحہ و ایمونیشن اور موٹر سائیکل کو حسبِ ضابطہ قبضہ پولیس میں لے کر دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے پابندِ سلاسل کر دیا گیا، جبکہ ان کے خلاف حسبِ ضابطہ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
جاری کردہ: ترجمان ایبٹ آباد پولیس

ایبٹ آباد: نواں شہر پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، منشیات، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد، دو ملزمان گرفتار
31