پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی.

39

کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد خریداروں کو مزید ریلیف ملا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 5,600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 136 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4,801 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 628 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا، جہاں فی اونس سونا 56 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4,017 ڈالر پر آ گیا۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی، جب فی تولہ سونا 3,800 روپے اور 10 گرام سونا 3,258 روپے سستا ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں