شانگلہ: غیر قانونی لکڑی سے بھرا ٹریکٹر پکڑا گیا، 95 ہزار روپے جرمانہ عائد.

27

شانگلہ: ڈی پی او شانگلہ اکرام اللہ کی ہدایات پر تھانہ الوچ پولیس نے غیر قانونی لکڑی کی ترسیل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قیمتی لکڑی سے بھرا ایک ٹریکٹر قبضے میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ الوچ داور خان نے دورانِ گشت لنک روڈ الوچ تا بگیاڑ دونکاچہ پر کارروائی کرتے ہوئے ٹریکٹر کو روکا۔ تلاشی کے دوران ٹریکٹر سے پیوچ کی لکڑی کے 24 سلیپر برآمد ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر ڈرائیور رشید گل لکڑی کی ترسیل کے لیے کوئی قانونی اجازت نامہ پیش نہ کر سکا، جس پر ٹریکٹر اور برآمد شدہ لکڑی کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔

بعد ازاں محکمہ جنگلات نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم پر 95 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، جبکہ برآمد ہونے والی لکڑی محکمہ جنگلات کے حوالے کر دی گئی۔

پولیس نے واضح کیا ہے کہ جنگلات کے تحفظ اور غیر قانونی لکڑی کی کٹائی و ترسیل کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بلا امتیاز جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں