فیروزوالہ: پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ میں گھریلو تنازع خونریز واقعے میں تبدیل ہوگیا، جہاں اے سی چلانے سے منع کرنے اور بجلی کے بل پر ہونے والے جھگڑے کے دوران بیٹے نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے والد کو قتل جبکہ والدہ اور بہن کو زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ فیروزوالہ کے علاقے گلفشاں ٹاؤن میں پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق والد نے بجلی کا بل زیادہ آنے کے خدشے کے باعث بیٹے کو اے سی چلانے سے منع کیا، جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا ہوگیا۔
جھگڑے کے دوران مشتعل بیٹے نے مبینہ طور پر پستول سے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں والد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ والدہ اور بہن گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری
اے سی چلانے سے روکنے پر بیٹے کی فائرنگ، والد جاں بحق، والدہ اور بہن زخمی.
23