رحیم یار خان: شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون کی 4 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ، ریسکیو آپریشن جاری.

23

رحیم یار خان: پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں گھریلو تنازع کے بعد ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں خاتون نے مبینہ طور پر اپنے چار بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بچا لیا، جبکہ بچوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ روز خاتون نے چار بچوں سمیت گلن نہر میں چھلانگ لگائی تھی۔ ابتدائی ریسکیو کارروائی کے دوران دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں، جبکہ باقی دو بچوں کی تلاش اندھیرا ہونے کے باعث عارضی طور پر روک دی گئی۔
حکام کے مطابق آج صبح دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تاکہ لاپتا بچوں کی تلاش مکمل کی جا سکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کا اپنے شوہر سے کپڑے نہ خرید کر دینے کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ تمام حقائق سامنے آ سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں