بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد.

18

بنوں: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران پانچ مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر سی ٹی ڈی اور پولیس نے مؤثر جوابی کارروائی کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں پانچوں مبینہ دہشت گرد مارے گئے، جبکہ کارروائی کے بعد موقع سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں