کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کیے جائیں، مولانا فضل الرحمٰن.

19

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیتے ہوئے تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کی اپیل کی ہے جو کشیدگی میں اضافے کا باعث بنے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے پیغام میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بھی معاملے کے پرامن حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، اس لیے حکومت سے بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے انہیں کچھ مہلت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی خواہش ہے کہ کسی بھی قسم کے خون خرابے یا فسادات سے بچا جائے اور معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔
جے یو آئی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ مثبت پیش رفت نہ صرف مسئلے کے حل کے لیے ضروری ہے بلکہ کشمیر، پاکستان اور کشمیری عوام کے درمیان باہمی اعتماد کو بھی مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں