لاہور کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے خاتون اور اس کے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور اس کے تین بچے شامل ہیں، جن کی عمریں 5 سے 15 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ماں اور بچوں کو مبینہ طور پر زہر آلود چیز کھلائی گئی، جس کے باعث ان کی ہلاکت ہوئی۔
پولیس نے بچوں کے والد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹس کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔