سرفراز بگٹی: دہشت گردی اور تشدد کسی صورت قابلِ قبول نہیں.

21

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے زیرِ اہتمام منعقدہ سمر کیمپ 2026 میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور تشدد کی کسی بھی شکل کو کسی صورت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سمر کیمپ 2026 میں ملک بھر سے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہیں۔

سرفراز بگٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، اس لیے انہیں سوشل میڈیا کا استعمال ذمہ داری، تحقیق اور شعور کے ساتھ کرنا چاہیے، کیونکہ گمراہ کن معلومات اور پروپیگنڈا نوجوان ذہنوں کو متاثر کرنے کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ قیادت کی کاوشوں کے نتیجے میں پاکستان عالمی منظرنامے پر توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں