قلات: کھڈکوچہ میں مسلح افراد کی فائرنگ، خاتون جاں بحق، بچہ اور ایک شخص زخمی.

24

بلوچستان کے ضلع قلات میں قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے مقام پر ایک کار پر مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک بچہ اور ایک شخص زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ژوب سے آنے والی گاڑی کو کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مبینہ طور پر ناکہ بندی کرنے والے مسلح افراد نے رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ڈرائیور خوف و ہراس کے باعث گاڑی نہ روک سکا اور آگے بڑھ گیا۔ اس پر مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ ایک بچہ اور ایک شخص زخمی ہو گئے۔

واقعے کے بعد جاں بحق خاتون کی میت اور زخمیوں کو سول اسپتال قلات منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ حکام کی جانب سے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں