لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے ڈیفنس میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھر کے بیسمنٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق متوفی کی لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق رواں مون سون سیزن میں صوبے بھر میں بارشوں سے ہونے والے مختلف حادثات کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق جبکہ 154 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مون سون کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خستہ حال عمارتوں میں رہائش سے گریز کریں اور بارش کے دوران پانی جمع ہونے والے مقامات سے دور رہیں