پشاور: بہانہ ماڑی پولیس مقابلہ، انتہائی مطلوب گینگ کے 2 ملزمان ہلاک

21

پشاور – بہانہ ماڑی پولیس نے ایک اہم اور کامیاب کارروائی کے دوران سنگین نوعیت کے 13 مقدمات میں انتہائی مطلوب گینگ کے 2 خطرناک ملزمان کو ہلاک کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت درج ذیل ہے:
· شاکر ولد لعل محمد

· عثمان ولد فضل غنی
یہ دونوں ملزمان متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔
آپریشن کے بعد پولیس نے ملزمان کے قبضے سے درج ذیل اشیاء برآمد کی ہیں:
· 68 لاکھ روپے مسروقہ رقم
· کلاشنکوف
· پستول سمیت دیگر اسلحہ
· ایک موٹر سائیکل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں