کراچی: تورغر سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹا فائرنگ کا نشانہ، بیٹا جاں بحق، باپ شدید زخمی

23

کراچی – شہرِ قائد کے علاقے ایم پی آر (MPR) کالونی میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے کے نتیجے میں خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر کے علاقہ “دوڑ میرہ ڈمبوسہ” سے تعلق رکھنے والے باپ شدید زخمی جبکہ ان کا جواں سال بیٹا جاں بحق ہو گیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے اس دلخراش واقعے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت زرولی ولد عبدالصمد (عرف لاری خان) کے نام سے ہوئی ہے۔
جبکہ ان کے والد اس حملے میں شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ فائرنگ کے محرکات اور ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔
اللہ تعالیٰ جاں بحق نوجوان کے درجات بلند فرمائے، زخمی باپ کو جلد صحت یابی عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں