مانسہرہ: مانسہرہ پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، دھمکی آمیز ویڈیو بنانے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شنکیاری طارق صاحب نے اطلاع موصول ہوتے ہی فوری ایکشن لیا اور تقریباً 10 منٹ کے اندر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نازیبا زبان استعمال کی، اپنے مخالفین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور پولیس کے خلاف بھی غیر مناسب الفاظ استعمال کیے۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک پستول برآمد کر لیا گیا، جبکہ ٹویوٹا ہائی ایس (رجسٹریشن نمبر 2614) کو بھی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق معاملہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ تھا، جہاں باپ اور بیٹے نے مبینہ طور پر اپنے مخالفین کو خوفزدہ کرنے کے لیے اسلحہ کے ساتھ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو بعد ازاں وائرل ہو گئی۔
مانسہرہ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے، اسلحہ کی نمائش، دھمکی آمیز ویڈیوز بنانے اور معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
کی جانب سے بروقت اور مؤثر کارروائی پر مانسہرہ پولیس، ایس ایچ او تھانہ شنکیاری طارق صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔
🚨 بریکنگ نیوز | سوشل میڈیا پر اسلحہ لہرا کر دھمکیاں دینے والے باپ بیٹا گرفتار، پستول اور گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی.
39