🚨 بریکنگ نیوز | پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ، بدنام زمانہ عادی مجرم اور ٹک ٹاکر ماصل ہلاک، پولیس اہلکار زخمی.

19

پشاور: پشاور کے علاقے گور گٹھڑی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران بدنام زمانہ عادی مجرم اور ٹک ٹاکر ماصل اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا، جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر رہزنی کی واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ رائیڈر اسکواڈ نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں رائیڈر اسکواڈ کا اہلکار حیدر علی زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران اشتہاری ملزم ماصل اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم مختلف تھانوں کو رہزنی اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ اور چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں