ایبٹ آباد: کاکول کے علاقے بلولیاں جنگل سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت حسیب کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو اور پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
#ایبٹ_آباد