ایبٹ آباد: تھانہ سکندر آباد پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اغواء ہونے والے شہری کو بحفاظت بازیاب کر لیا، جبکہ واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق 8 جولائی 2026 کو سیٹھی کالونی سپلائی کے رہائشی عمر نواز کو مبینہ طور پر لین دین کے تنازعے پر دو افراد گھر سے بلا کر اغواء کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
واقعے ک اطلاع ملنے پر مغوی کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ سکندر آباد میں دفعہ 365/34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر کے فوری تفتیش کا آغاز کیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ سکندر آباد انسپکٹر دلپزیر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید تفتیشی ذرائع، انٹیلی جنس معلومات اور مسلسل کارروائیوں کے ذریعے مغوی کو پشاور سے بحفاظت بازیاب کر لیا۔
پولیس نے کارروائی کے دوران واردات میں ملوث دو ملزمان حمزہ ولد جان محمد سکنہ پشاور اور سجاد ولد محمدی نور سکنہ اپر دیر کو گرفتار کر لیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق مغوی اور ملزمان کے درمیان لین دین کا تنازعہ موجود تھا، جس کی بنا پر اغواء کی واردات کی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مقدمے کے دیگر پہلوؤں کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ایبٹ آباد: اغواء ہونے والا شہری پشاور سے بحفاظت بازیاب، دو ملزمان گرفتار.
23