سوئٹزرلینڈ میں خودکش مشین ‘سارکو’ کو قانونی چھوٹ، ایک منٹ میں بے درد موت کا دعویٰ.

24

برن (ویب ڈیسک) – سوئٹزرلینڈ نے ایک متنازع خودکش مشین ‘سارکو’ (Sarco) کو قانونی اجازت دے دی ہے، جسے مبینہ طور پر ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بغیر کسی تکلیف کے جان لینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ مشین خاص طور پر ان افراد کے لیے بنائی گئی ہے جو اپنی مرضی سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ‘سارکو’ کی شکل تابوت جیسی ہے، جس میں شخص لیٹ کر ایک بٹن دباتا ہے، جس سے مشین کے اندر نائٹروجن گیس خارج ہوتی ہے اور آکسیجن کی سطح تیزی سے گر جاتی ہے۔ چند سیکنڈز میں انسان بے ہوش ہو کر جان کی بازی ہار جاتا ہے۔ موجدوں کا دعویٰ ہے کہ اس عمل میں کوئی درد محسوس نہیں ہوتا۔
سوئٹزرلینڈ پہلے ہی یوتھنیشیا (رضامندی سے موت) کے حوالے سے نرم قوانین رکھتا ہے، تاہم اس مشین کو قانونی منظوری ملنے پر دنیا بھر میں اخلاقی، طبی اور مذہبی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے خودکشی کو معمول بنا کر پیش کرنے کا خطرہ ہے، جبکہ مذہبی رہنماؤں نے اسے انسانی زندگی کی بے حرمتی قرار دیا ہے۔
اسلامی تعلیمات کا موقف:
واضح رہے کہ اسلام میں خودکشی کو کبیرہ گناہ قرار دیا گیا ہے۔ قرآن و سنت کے مطابق جان اللہ تعالیٰ کی امانت ہے، اور اسے ضائع کرنا یا اپنے ہاتھوں ختم کرنا ناجائز و حرام ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہر جان کے لیے مقررہ وقت متعین فرمایا ہے، اور صرف وہی جان کا مالک ہے۔
مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ اس نے ہمیں دینِ اسلام کی نعمت سے نوازا، اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی زندگیاں اس کے احکامات کے مطابق گزاریں
دعا:
اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے اور زندگی کی ہر مشکل کو صبر و رضا کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں