رحیم یار خان: کرپشن کے الزامات کے معاملے پر 21 پولیس ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں کے مطابق معطل کیے گئے پولیس ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔
ڈی پی او عرفان علی سموں کا کہنا ہے کہ بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی، جبکہ محکمہ پولیس میں میرٹ، شفافیت اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے کسی بھی قسم کی بدعنوانی، اختیارات کے غلط استعمال یا غیرقانونی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور کرپشن کے خاتمے کے لیے پولیس کو سخت اقدامات کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
رحیم یار خان: کرپشن کے الزام میں 21 پولیس ملازمین معطل، محکمانہ کارروائی شروع.
21