آیت نور کیس: ڈی پی او ہریپور کی پریس کانفرنس، تفتیش میں اہم پیشرفت، 3 ملزمان گرفتار

26

ہریپور – ڈی پی او ہریپور شفیع اللہ گنڈاپور نے سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معصوم بچی آیت نور کے کیس میں تفتیشی پیشرفت سے آگاہ کیا۔
انتہائی افسوس اور افسردہ دل کے ساتھ ڈی پی او ہریپور نے کہا:
“آج معصوم بچی آیت نور جو کہ میری بچی تھی، تمام ہری پور پولیس کی بچی تھی، کے دلخراش دردناک واقعہ پر پریس کانفرنس کی جا رہی ہے۔ کسی بھی بچے کی گمشدگی یا اغواء کا واقعہ کسی ایک خاندان کے لیے دکھ کا باعث نہیں ہوتا بلکہ پورے معاشرے کا دکھ ہوتا ہے۔”
مورخہ 10 اگست کو آیت نور کے والد شفیق (جو ایک غریب بیکری کا مزدور ہے) نے اپنی بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔ اس پر مقدمہ علت 361 جرم 364A درج رجسٹر ہوا اور تفتیش و تلاش شروع کی گئی۔
پولیس نے گمشدہ بچی کے والدین سے ملاقات کی اور غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ مکمل طور پر کھڑا ہونے کی یقین دہانی کروائی۔
واقعہ کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کا قیام عمل میں لایا گیا، جس میں شامل تھے:
· پولیس کے سینئر افسران (ایس ایس پی انوسٹی گیشن ہریپور، ڈی ایس پی سٹی، ڈی ایس پی ہیڈکواٹر/انوسٹی گیشن، ایس ایچ اوز)
· پہلی بار خصوصی طور پر فی میل پولیس افسران جن میں ایس پی سکیورٹی ہزارہ ریجن، اے ایس آئی سی ٹی ڈی، انچارج کمپلین سیل، اور فی میل تفتیشی افسران شامل تھیں
اس کے علاوہ آئی ٹی کی ٹیم بھی تشکیل دی گئی جس میں فی میل و میل افسران شامل تھے۔
· 200 سی سی ٹی وی کے ریکارڈ حاصل کیے گئے اور فوٹیجز کا تجزیہ کیا گیا
· 20 مشتبہ نمبرات کے ریکارڈ حاصل کرکے تجزیے کیے گئے
· 12 کیمرے ایسے تھے جن سے تفتیش آگے بڑھی
· بچی کے گھر سے نکالنے، لے جانے اور ملزمان کی شناخت پیدل اور موٹر سائیکل کے ذریعے کی گئی
پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا:
1. عثمان ولد لقمان – سکنہ ماڈل ٹاؤن
2. قاسم ولد نثار احمد – سکنہ کانگڑہ
3. طلحہ ولد فرید – سکنہ کانگڑہ
پولیس نے وقوعہ میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی۔
انٹینس بریک بینی سے تمام ملزمان سے تفتیش کے دوران ملزم عثمان نے معصوم بچی کو اغواء اور زناء بلجبر کا اعتراف عدالت میں کیا، جس کا اقبال جرم جج نے ریکارڈ کیا۔
ملزم قاسم اور طلحہ کو برائے جسمانی ریمانڈ 10 یوم عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج صاحب نے کم عمری کے باعث ملزم طلحہ کو جوڈیشل ریمانڈ بھیجنے کا حکم دیا۔
ڈی پی او ہریپور نے عوام سے درخواست کی کہ وہ پولیس کا تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر دیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے لیے پولیس پرعزم ہے اور مظلوم خاندان کو انصاف دلایا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں