پنجاب غیر اخلاقی رقص اور نامناسب اشاروں پر 8 اسٹیج اداکاراؤں پر ایک ماہ کی پابندی.

37

لاہور: پنجاب حکومت نے غیر اخلاقی رقص اور نامناسب اشاروں کے الزام میں 8 اسٹیج اداکاراؤں پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی۔

محکمۂ اطلاعات و ثقافت کے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا سامنا کرنے والی اداکاراؤں میں ماہی راجپوت، حنا شیخ، ملائکہ شہزادی، مدیحہ خان، مہک نور، مانو ملتانی، رائمہ مہر اور حسنہ جٹ شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں متعلقہ حکام کو پابندی کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ پابندی کے دوران مذکورہ اداکارائیں تھیٹر پرفارمنس میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں