ایبٹ آباد: 8 سال کی عمر سے محنت کرنے والا کم عمر پیرا ایتھلیٹ عبدالمعیز خان پیرا ہاکی ورلڈ کپ کے لیے یورپ پہنچ گیا.

22

ایبٹ آباد – نواں شہر سے تعلق رکھنے والے کم عمر پیرا ایتھلیٹ عبدالمعیز خان نے پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے پیرا ہاکی ورلڈ کپ کے لیے یورپ کا سفر کر لیا۔
صرف 8 سال کی عمر سے کھیل کے میدان میں محنت کرنے والا یہ نوجوان آج پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے یورپ پہنچ چکا ہے۔
عبدالمعیز خان کی اس کامیابی کے پیچھے اس کے والدین، کوچ اور ان تمام لوگوں کی محنت اور دعائیں شامل ہیں جنہوں نے ہر قدم پر اس کا حوصلہ بڑھایا۔
پیرا ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہر کھلاڑی کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ عبدالمعیز خان کی یہ کامیابی نہ صرف ایبٹ آباد بلکہ پورے پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے۔
عبدالمعیز خان کے والدین اور کوچ نے اس مشکل سفر میں ان کا ہر ممکن ساتھ دیا۔ ان کی دعاؤں اور محنت نے ہی اس نوجوان کو اس مقام تک پہنچایا ہے۔
ہم عبدالمعیز خان کو اس عالمی مقابلوں میں کامیابی کی دعا دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں