پشاور: تھانہ متنی پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام، جانی نقصان نہیں ہوا.

22

پشاور کے علاقے متنی میں پولیس نے تھانے پر ڈرون کے ذریعے بارودی مواد گرانے کی دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی۔
سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق دہشتگردوں نے ڈرون کے ذریعے تھانہ متنی پر بارودی مواد پھینکنے کی کوشش کی، تاہم پولیس کے مؤثر حفاظتی انتظامات کے باعث حملہ ناکام ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ تھانے کے گرد حفاظتی حصار کے علاوہ جال بھی نصب کیا گیا تھا، جس کے باعث ڈرون سے پھینکا گیا بارودی مواد تھانے کے اندر گرنے کے بجائے جال میں پھنس گیا۔
سی سی پی او کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے ڈرون کے ذریعے بارودی مواد پھینکے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے۔
میاں سعید کا کہنا ہے کہ پولیس تھانوں کی سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات کر رہی ہے، جبکہ تھانوں کے اوپر جال نصب کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور حملے میں ملوث عناصر کا سراغ لگانے کے لیے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں