راولپنڈی کے علاقے سلیمان آباد میں 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے مبینہ ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق تھانہ ویسٹریج کی حدود میں بچی 27 اگست کی شام لکڑیاں لینے کے لیے گھر سے نکلی تھی، تاہم واپس نہ آنے پر اہلخانہ نے اس کی تلاش شروع کردی۔
مقدمے کے مطابق 28 اگست کی صبح بچی کو ایک پڑوسی کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اہلخانہ کی جانب سے پوچھ گچھ پر بچی نے مبینہ طور پر بتایا کہ اسے رات کے وقت ایک کمرے میں لے جایا گیا، جہاں اس کے ساتھ زیادتی کی گئی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے مبینہ ملزم کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، تاہم مبینہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ متاثرہ بچی کی قانونی و طبی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
راولپنڈی: 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، اہلخانہ کا ملزم پر تشدد، ملزم فرار.
18