خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات پر بڑی کارروائی، 8 غیر قانونی گیسٹ ہاؤس سیل.

19

پشاور — خیبرپختونخوا حکومت نے سیاحتی مقامات نتھیا گلی، ڈونگا گلی اور ایوبیہ میں غیر رجسٹرڈ گیسٹ ہاؤسز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چرچ روڈ پر 8 غیر قانونی گیسٹ ہاؤسز کو سیل کر دیا۔
یہ کارروائی ضابطوں کی خلاف ورزی اور رجسٹریشن نہ کرانے پر عمل میں لائی گئی۔ اس سے قبل بھی صوبائی سیاحتی اتھارٹی کی جانب سے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو رجسٹریشن اور لائسنس فیس ادا کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے تھے، مگر بعض مالکان نے تعمیل نہ کی۔
کھانے پینے کی اشیاء کی چیکنگ
مختلف ہوٹلز و ریسٹورنٹس کی چیکنگ کے دوران فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ایکسپائر اشیائے خوردونوش برآمد کر کے موقع پر تلف کر دیں۔ صوبہ بھر میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹی اور غیر معیاری خوراک کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ ہلال فوڈ اتھارٹی کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ عوامی صحت کے تحفظ کیلئے معیار سے کم خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں