کراچی میں پیر آباد پولیس نے شہری کو کرین سے الٹا لٹکا کر تشدد کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق منگھوپیر روڈ پر شہری کو الٹا لٹکا کر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
پولیس نے وائرل ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت حضرت علی، شیر محمد، نصیب زادہ اور مزمل کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے دو روز قبل فیکٹری سے مبینہ چوری کرنے والے ایک شخص کو پکڑا تھا اور اسے غیر قانونی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ واقعے کے مزید پہلوؤں سے متعلق تفتیش جاری ہے۔
کراچی: شہری کو کرین سے الٹا لٹکا کر تشدد، 4 ملزمان گرفتار.
29