گوجرانوالہ – بے غیرتی کی انتہا کرتے ہوئے ایک باپ اور بیٹے نے ایک آسٹریلوی خواجہ سرا کو شادی کا جھانسہ دے کر پاکستان بلوایا اور اس سے چار کروڑ روپے ہتھیائے، جعلی نکاح نامہ بنایا اور جنسی زیادتی کا ارتکاب کیا۔ پولیس نے بیٹے کو گرفتار کر لیا جبکہ باپ فرار ہے۔
گوجرانوالہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک باپ اور بیٹے نے ایک آسٹریلوی خواجہ سرا کو شادی کا جھانسہ دے کر پاکستان بلوایا ۔ ملزمان نے خواجہ سرا سے چار کروڑ روپے ہتھیائے اور جعلی نکاح نامہ بھی تیار کرایا ۔
خواجہ سرا کو دلہن بنا کر ایک گھر میں رکھا گیا، جہاں اس کے ساتھ جنسی زیادتی بھی کی گئی۔ یہ سلسلہ کافی عرصے تک جاری رہا ۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ باپ موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس باپ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے ۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی ۔
گوجرانوالہ: آسٹریلوی خواجہ سرا سے شادی کا جھانسہ، چار کروڑ روپے ہتھیانے اور جنسی زیادتی کا مقدمہ.
31